بلوچستان، حب میں پولیس نے غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی، مبینہ سہولت کاروں سمیت 18 افراد گرفتار
بسم اللہ جان
بلوچستان کے ضلع حب میں پولیس نے غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 15 افراد کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 مبینہ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایسے افراد کو حراست میں لیا گیا جو غیر قانونی ذرائع سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار سہولت کاروں سے تفتیش جاری ہے اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں اور غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
واضح رہے کہ ملک بھر بالخصوص پنجاب سے ہر سال ہزاروں افراد غیرقانونی طریقے سے یا ڈنگی لگا کر بلوچستان کے راستے ایران اور پھر باہر ممالک خاص کر یورپ جاتے ہیں کچھ ہفتے قبل پنجاب سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد جو ڈنگی لگاکر یورپ جانے چاہتے تھے کو ایراق اور ایران میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کو ملک بدر کیا گیا


