فورسز کی کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ہلاک، متعدد سہولت کار گرفتار، اسلحہ و بارود اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں، بلوچستان میں قیام امن کیلئے اداروں کی ہر ممکن معاونت جاری رہے گی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں 4 دہشتگرد ہلاک کیے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کرلیا۔ سیکورٹی ذرائع کا بتانا تھا کہ کارروائی میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ دہشتگردوں کی سہولتکاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکورٹی فورسز، پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، امن دشمن عناصر کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریاستی اداروں کی ہر ممکن معاونت جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے