فرح عظیم شاہ کا بیگ ایم پی اے ہاسٹل سے چوری

کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان کی رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کا بیگ ایم پی اے ہاسٹل سے چوری ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق بیگ رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ کے فلیٹ سے چوری ہوا، چورنے کھلی کھڑکی سے ڈنڈے کی مدد سے بیگ نکال لیا۔ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ چوردوسرا بیگ بھی چوری کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ میں کمرے میں داخل ہوگئی اور شور مچانے پر چور بھاگ نکلا، ایم پی اے ہاسٹل سے رکن اسمبلی کا بیگ چوری ہونا سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں