نصیرآباد، بجلی ٹاور کے نیچے نصب بارودی مواد پھٹنے سے کھمبے کو جزوی نقصان، پولیس
نصیر آباد (یو این اے) نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں بجلی کے ٹاور کے قریب دھماکہ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد بجلی کے ٹاور کے نیچے نصب کر رکھا تھا، جس کے پھٹنے سے ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش و مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


