جھل مگسی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص قتل جبکہ دوزخمی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی )جھل مگسی کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گوٹھ ظفر مگسی کیمپ کے قریب مگسی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص نصراللہ جاں بحآ جبکہ دو افرادمولا بخش اور گل بہار زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی گئی ۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2افراد کو گرفتارکرلیا۔
Load/Hide Comments


