علی مدد جتک کی یقین دہانی پر پیپلز پارٹی کے رہنما میر اکرم بنگلزئی نے پارٹی سے استعفیٰ واپس لے لیا

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے سیاسی و قبائلی رہنما ملک میر اکرم بنگلزئی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی و قبائلی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پارٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میر اکرم بنگلزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ حاجی علی مدد جتک نے ملاقات کے دوران میر اکرم بنگلزئی کے تحفظات تفصیل سے سنے اور انہیں دور کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون اور یقین دہانی کرائی۔حاجی علی مدد جتک کی یقین دہانی اور مثبت پیش رفت کے بعد ملک میر اکرم بنگلزئی نے اپنے تحفظات دور ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کردیا۔اس موقع پر ملک میر اکرم بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان میں حاجی علی مدد جتک جیسے حقیقی عوامی رہنما کی موجودگی عوام اور پارٹی کارکنوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ثابت قدمی سے کھڑے رہتے ہیں۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماو¿ں نے پارٹی کے استحکام، باہمی رابطوں کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں