دالبندین میں کوئٹہ سے آنے والی بسوں پر فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
دالبندین (نیوز ڈیسک) آر سی ڈی شاہراہ پر چارسار کے مقام پر مسلح افراد نے کوئٹہ سے دالبندین آنے والی تین بسوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں بسوں کے ٹائر برسٹ ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے چارسار کے مقام پر بسوں کو روک کر فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا جائزہ لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


