جنوبی افریقا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جاں بحق
سیبینزا (نیوز ڈیسک)جنوبی افریقا کے علاقے سیبینزا (Sebenza)پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔واقعہ کی شام چاروں افراد گھر واپس جا رہے تھے کہ سگنل پر کار سوار افراد نے دونوں طرف سے فائرنگ کردی جس سے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے متعدد خول قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


