امریکا سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی، یہہماری فطرت میں نہیں۔ ثالث ہمیں امریکا کی جانب سے پیغامات پہنچاتے ہیں، فی الحال واشنگٹن کے ساتھ ہماری کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ایران امریکا کو جنگ کے اختتام کا تعین نہیں کرنے دے گا، امریکا سے مذاکرات کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی، ایسا کرنا ہماری فطرت میں نہیں۔ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان بات چیت مثبت رہی ہے، ا?بنائے ہرمز میں صورتحال تبدیل نہیں ہوئی، آبنائے ہرمز بدستور بند ہے۔ کچھ خلیجی ممالک ایران کے خلاف امریکا کی جنگ میں ملوث رہے ہیں، اپنے ملک کا دفاع کریں گے اور قومی مفادات کے تقاضوں کے مطابق سفارتی راستہ اختیارکریں گے۔ یوکرین کی جانب سے ایرانی جہاز کو نشانہ بنانا ایک خطرناک اقدام تھا جس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ ہم امریکا کو جنگ اور امن کے وقت اور دورانیے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم اپنے مفادات کے مطابق اپنے ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔


