ایران کے شہر تہران استغلال میں ہوٹل کے قریب آگ بھڑک اٹھی

تہران (نیوز ڈیسک )میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کے ہوٹل استغلال سے متصل ایک عمارت میں آگ لگنے کے بعد دھوئیں کے سیاہ بادلوں نے بلند و بالا ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔علاوہ ازیں آس پاس کی عمارت کی چھتوں سے آگ کے شعلے دکھائی دیے۔ اس مقام پر سرکاری ٹیلی ویڑن کے نمائندے کے مطابق ہوٹل کے اندر موجود مہمانوں کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نکالا گیا۔فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، اور یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کس عمارت میں لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں