بلوچستان میں 5 اور 6 اگست کو کارروائیوں کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 5 اور 6 اگست کو کارروائیوں کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیافوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اگست انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے سلسلے کا حصہ تھیں۔ائی ایس پی ار کے مطابق 5 اگست کو بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ سیکورٹی فورسز کی بر وقت اور مو¿ثر کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6 اگست کو مستونگ میں ایک اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں