قلات میں کرفیو کا نفاذ ،عملدرآمد7سے 26اگست تک رہے گا، ڈپٹی کمشنر قلات

قلات(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ قلات عوام الناس کو مطلع کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی "آج دن 3 بجے سے بازار بند کرنے” کی خبر درست نہیں اور اس کی باقاعدہ تردید کی جاتی ہے تاہم، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع قلات میں 7، 8، 9، 11، 12، 13، 14، 15، 20، 21، 25 اور 26 اگست کو رات 10:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک کرفیو نافذ رہے گامزید برآں، ٹریفک اہلکار کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام کو بھی رات 10:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک نافذ کرفیو کے تناظر میں تصور کیا جائے۔عوام الناس کے لیے ضروری ہدایات، مقررہ تاریخوں میں رات 10:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ کسی بھی نقصان کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں