امریکا ایران معاہدہ طے پانے سے تنازع ختم اور تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے کی امید

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان جاری بات چیت میں پیش رفت اور امریکا و ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی امید کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 37 سینٹ (0.5 فیصد) کمی کے بعد 79.08 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 53 سینٹ (0.7 فیصد) کم ہو کر 74.69 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب بدھ کے روز برینٹ خام تیل معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا تو 5 ماہ سے جاری تنازع ختم ہو سکتا ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ مکمل طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے