ریاض، کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے میں 12 افراد ہلاک، 309 زخمی ہوئے، سعودی اتھارٹی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہفتے کو ہونے والے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوگئے۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 4 سعودی شہری، 2 بنگلہ دیشی اور امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حملے کے نتیجے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا جس کی نوعیت اور تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


