سلوان ، فلسطینیوں کے گھر مسمار،یہ نسلی صفائی ہے،اسرائیلی وکیل کا بیان
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور زمینوں پر قبضے سے متعلق برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں اہم حقائق سامنے آئے ہیں۔ایک نامور اسرائیلی وکیل نے فلسطینیوں کو ان کے آبائی گھروں سے بے دخل کرنے کی اسرائیلی پالیسی کو نسلی صفائی کے مترادف قرار دیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ گھروں کی مسلسل مسماری کے خوف نے فلسطینی خاندانوں کی روزمرہ کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔دوسری جانب فلسطینی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کے مکانات کو غیرقانونی تعمیرات قرار دے کر مسمار کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


