مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں 1949 میں منظور قراردادوں کی حیثیت ہمیشہ کی طرح قائم ہے، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے دو ٹوک انداز میں بھارت پر واضح کیا کہ جموں و کشمیر کی حیثیت پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہوئی۔ کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔بھارت کی جانب سے جموں وکشمیر کی حیثیت 9 سال پہلے تبدیل کرنے کی کوشش سے متعلق سوال پر فرحان حق نے واضح کیا کہ کسی ملک کی جانب سے یکطرفہ طور پر اقدامات سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور قراردادیں متاثر نہیں ہوتیں۔ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں 1949 میں منظور قراردادوں کی حیثیت ہمیشہ کی طرح قائم ہے۔
Load/Hide Comments


