شول میڈیا پر تھریٹ و سیکورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن کی افواہیں صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی منظم سازش ہے،ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ، بابر یوسفزئی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈی اپر تھریٹ ، سیکورٹی سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور بے بنیاد ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ۔صوبائی حکومت عوام سے اپیل کرتی ہے کہ غیر مصدقہ اور جعلی اطلاعات پر ہرگز کان نہ دھریںعوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے، تمام قانون نافذ کرنے والے اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیںعوام کی جان و مال اور امن و امان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سوشل میڈیا پر جعلی نوٹیفکیشن اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، صوبائی حکومت متعدد بار خبردار کر چکی ہے کہ جعلی اطلاعات اور گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابلِ برداشت ہے، جعلی تشہیر، افواہ سازی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، ذمہ دار شہری صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔


