قلات ڈگری کالج میں منعقدہ کتب میلے میں طلبہ کو شرکت سے روکنا علم دشمنی ہے، نیشنل پارٹی

قلات(نمائندہ انتخاب) نیشنل پارٹی فنانس سیکرٹری تحصیل قلات محمد اسحاق مینگل نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بروز ہفتہ ’قلات اسٹوڈنٹس فورم کی جانب سے ڈگری کالج قلات میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کےلئے بک اسٹالز کا اہتمام کیا گیا۔ کالج انتظامیہ کی طرف سے کتب رکھنے کیلئے ٹیبل تک مہیا نہ کی گئی۔ قلات اسٹوڈنٹس فورم اپنے منشور پر پورا اترتے ہوئے، آئینی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کتب بینی کو فروغ دیتے ہوئے اپنی کتاب بغیر ٹیبلز کے زمین پر لگائے جس میں کالج انتظامیہ نے طلبا و طالبات کو زبردستی کلاسز میں رکھا، طلبا و طالبات کو بک اسٹالز پر جانے سے روکا۔ بک اسٹال کو سبوتاژ کرنے کےلئے مختلف حربے استعمال کیے۔ کالج انتظامیہ کی طرف سے اس طرح کے رویے اور تعلیم دشمن پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے قلات کے نوجوانوں کو شعور اور آگاہی حاصل کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں