کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر نوجوان جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون باغ میں کوہ مردارکے مقام پر پہاڑ پر چڑھتے ہوئے پاﺅں پھسلنے سے16سالہ ظہور احمد شدید زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج وہ چل بسا۔ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں