لیویز فورس خضدار کی کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد، ایک اسمگلر گرفتار

خضدار(بیورورپورٹ)لیویز فورس خضدار کی اہم کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد، ایک اسمگلر گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کی ہدایت پر ضلع خضدار میں لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، لیویز کے عملے نے ایک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا اور تلاشی لینے پر گاڑٰی سے 118 پیکٹ جوکہ تقریبآ 118 کلو چرس برآمد کرلی گئی، لیویز نے گاڑی ڈرائیورملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا علاوہ ازیں خضدارلیویز فورس نے زاوہ چیک پوسٹ پرایس ایچ او شاہد اسلم انچارج عبدالمالک رند کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کی کار گاڈی نمبر LZA -227 جوکوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 118 پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے ، ڈرائیور مرتضی ولد لطیف خان ساکن لانڈھی ملیر ضلع کراچی کوحراست میں لے لیا گیا ، اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی گاڈی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا یہ لیویز فورس کی یہ بہت بڑی کارروائی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں منشیات قبضے میں لے لیا گیا ہے اس کاروائی میں زاوہ چیک پوسٹ کے انچارج اور دیگر لیویز اہلکاروں کو ڈپٹی کمشنر خضدار اور اسسٹنٹ کمشنر خضدارکی جانب سے داد تحسین پیش کیا گیا اور کہا کہ لیویز فورس کی کامیابی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا، کاروائی میں حصہ لینے والے لیویز اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں