رحیم یار خان میں 18سالہ لڑکی کو والدین نے زندہ جلا کر قتل کر دیا
رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یار خان کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں والدین کا بیٹی پر مبینہ تشدد۔ پولیس کے مطابق والدین نے بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر قتل کر دیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے قبرستان میں دوران تدفین چھاپا مارا جس میں ملزمان فرار ہو گئے جبکہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ 18سالہ لڑکی اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ علاوہ ازیں پولیس کی مدعیت میں مقتولہ کے والد اور بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Load/Hide Comments


