بلوچ لاپتا افراد سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی نے پاکستانی حکومت کو سفارشات پیش کردیں، ماہ رنگ

کراچی (انتخاب نیوز) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کے سربراہ اولیور ڈی فرووائل کے پینل کے ساتھ اشتراک کرنا ایک اعزاز اور بہت اچھا تجربہ تھا۔ میں نے ان سے ملاقات کی اور انہیں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں حکام جبری گمشدگیوں کے کیسز کو قالین کے نیچے رکھنے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے تحفظات کو تسلیم کیا اور ذکر کیا کہ ورکنگ گروپ نے حکومت پاکستان کو متعدد سفارشات پیش کی ہیں، جن میں حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جبری گمشدگیوں کی عوامی سطح پر مذمت کریں، انہیں ایک الگ اور خود مختار جرم کے طور پر تسلیم کریں۔ اور جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی توثیق کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں