گزشتہ برس تربت سے لاپتا نوجوان شاعر سخی ساوڈ بازیاب ہوگئے

تربت (انتخاب نیوز) بلوچی زبان کے نوجوان شاعر سخی ساوڈ بازیاب ہوگئے۔ انہیں بدھ کی شب تربت سے رہا کرکے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔ آج صبح سے ان کے بازیابی کی اطلاع تھی تاہم ان کی بازیابی رات کو ممکن ہوسکی۔ سخی ساوڈ بلوچی زبان کے نوجوان شاعر ہیں انہیں گزشتہ برس ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے فون پر رابطہ کرکے پلاٹ خریدنے کے بہانے بلاکر لاپتہ کیا، سخی ساوڈ تربت میں اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں