ضمیر بیچنے والوں کو اچھا پاکستانی بولا جاتا ہے، یہ جو الیکشن ہوا اسے ایک وردی پوش جرنیل نے مینو پلیٹ کیا، محمود اچکزئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ضمیر بیچنے والوں کو اچھا پاکستانی بولا جاتا ہے اور جو جمہوریت کی بات کرتا ہے، غیر آئینی حکمرانی کے خاتمے کی بات کرتا ہے اسے سزائیں دی جاتی ہے۔ میں جنرل فیض کو نہیں جانتا، اس پر کیسز بنے اور اسے سزائیں ہوئی۔ یہ جو الیکشن ہوا اسے ایک وردی پوش جرنیل نے مینوپلیٹ کیا جس کا نام فیصل نصیر ہے۔ اربوں روپیوں کا لین دین ہوا۔ یہ اپنی پسند کا انصاف کرنا بربادی کا راستہ ہے۔ سینیٹ الیکشن میں کسی نے کھڑے ہوکر کہا کہ میں نے پارٹی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ میں نے تو اپنی سیٹ اتنے کڑوڑ روپے دے کر خریدی تھی۔ سب نے سنا لیکن سب خاموش ہے۔ یہ کیسا انصاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں