وفاقی حکومت نے 25 اداروں کی نجکاری کا روڈ میپ تیار کرلیا

اسلام آباد، کوئٹہ (یو این اے) وفاقی حکومت نے آئندہ 3 سالوں کے لیے 25 اداروں کی نجکاری کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے بعد فرسٹ ویمن بینک، ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نج کاری کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر دیا ہے پی آئی اے کی نج کاری کے لیے اظہار دل چسپی کی پیش کشیں طلب کی جا چکی ہیں، فرسٹ ویمن بینک، ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نج کاری اب اولین ترجیح ہے وزارت نج کاری کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی، حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی بھی نج کاری کے لیے اولین ترجیحات میں شامل ہیں توانائی کے شعبے میں بلوکی پاور، حویلی بہادر شاہ، گڈو پاور اور نندی پور پاور، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ کمپنی، پاکستان ری انشورنس کمپنی، جناح کنونشن سینٹر، اسٹیٹ لائف بھی نج کاری فہرست میں شامل ہیں جب کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی، ٹرائبل ایریا سپلائی کمپنی کو نج کاری کے سب سے آخری حصے میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں