من پسند افراد کی تعیناتی ، مقامی انجینئرز کی حق تلفی کسی صورت قبول نہیں، نیشنل پارٹی خضدار

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی کمپنیوں کی جانب سے خضدار کے مقامی بے روزگار انجینئرز کو نظر انداز کرکے غیرمقامیوں کی تعیناتی سے نوجوان انجینئرز مایوسی کا شکار ہوتے جارہے ہیں جوکہ باعث ءتشویش ہے اس غیر منصفانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی سٹی خضدار کے صدر نادر بلوچ ، جنرل سیکرٹری کریم بلوچ ، نائب صدر شیر احمد قمبرانی ، ڈپٹی سیکرٹری سعید مرودئی ، رابطہ سیکرٹری رئیس احمد فنانس ، سیکرٹری یوسف مینگل ، پریس سیکرٹری ریاض شاہوانی ، عبدالستار رہبر جنرل کونسلر ماسٹر فدا بلوچ ، سینئر رہنما یوسف مردوئی ، حمید قادر بلوچ ، انجینئر سکندر لہڑی و دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ خضدار آبادی میں بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے یہاں بے روزگار ہزاروں کی تعداد میں موجود ہے میرٹ کی پامالی اسامیوں کی غیر منصفانہ بندر بانٹ غیر مقامی نان لوکل افراد کی خضدار کے پوسٹوں پر بھرمار سے مقامی پڑھا لکھا طبقہ مایوسی کا شکار ہوتا جارہا ہے نوبت یہاں تک آپہنچی ہے ہے کہ پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کو بھی مافیاز کی جانب سے دیوار سے لگایا جارہا ہے۔رہنماﺅں نے بیان میں تشویش کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے بلوچستان خضدار ریجن کی جانب سے کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ پر جاری میگا پراجیکٹ میں غیر مقامی افراد کو تعینات کرکے مقامی افراد کی حق تلفی کی جاری ہے ، مزدور سے لیکر انجینئرز تک تمام عملہ کو باہر سے لاکر تعینات کیا گیا ، مقامی افراد ڈگری ہولڈرز آئیں روز دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں محض غلط بیانی تسلیوں کی علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آرہا ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ انجینئرز کے اسامیوں پر بغیر میرٹ سے غیر مقامی افراد کو لاکر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہے اس عمل سے صاف ظاہر ہے کہ مزکورہ ادارہ پر تعینات افیسران اپنےمن پسند افراد کو بھرتی کرکے غیر معیاری کام سے پیسے بٹورنا چاہتے ہیں، رہنماوں نے وزیراعلی بلوچستان گورنر بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ این ایچ اے کی جانب سے غیر میعاری کام کا نوٹس لیں اورجلد از جلد تعینات شدہ غیر مقامی انجینئرز و دیگر افراد کو برطرف کرکے مقامی ڈگری ہولڈز کی تعیناتی یقینی بنائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں