کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ

ہوشاب(مانیٹرنگ ڈیسک)کیچ کے علاقے ہوشاب میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا، ذرائع کے مطابق کیمپ پر راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے بیس منٹ سے زائد علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آواز گونجتی رہی۔تاہم تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں