سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب ہو کر بحفاظت گھر پہنچ گئے

خیبر پختونخوا (مانیٹرنگ ڈیسک)اغوا کیے گئے سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب ہو گئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت گھر پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پختونخوا کے مشیر اطلاعات محمد علی سیف نے بی بی سی کو سیشن جج کے بحفاظت گھر پہنچنے کی تصدیق کی ، اس حوالے سے مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ جج شاکر اللہ کو بازیابی پر مبارکباد دیتا ہوں ، صوبائی حکومت سیکورٹی فورسز سے مل کر امن دشمنی سے نمٹ رہی ہے اور امن وامان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں