فیصل آباد میں فیکٹری ملازم نے 2لڑکیوں پر فائرنگ کر کے خود کو بھی گولی مار لی

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں ایک فیکٹری میںکام کرنے والے شخص نے دو لڑکیوں پر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے خود کو گولی مار لی، تفصیلات کے مطابق دوستی کیلئے آمادہ نہ ہونے پر طیش میں آکر لڑکیوں پرشخص نے فائرنگ کردی اور خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس ذرائع کے مطابق منصورہ آباد میں فیکٹری ملازم نے دو لڑکیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، واقعہ نور فاطمہ چوک میں پیش آیاجبکہ تینوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم شیراز نے مبینہ طور پر دوستی کیلئے رضا مند نہ ہونے پر انتہائی اقدام اٹھایا، آمنہ اور علیشبہ بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں جب ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکا فیکٹری میں مزدوری کرتا ہے اور دونوں لڑکیاں بھی اسی فیکٹری میں کام کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں