کراچی میں کچی شراب پینے سے 2افراد ہلاک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کچی شراب جان لیوا ثابت ہو گئی، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے دالمیا میں کچی شراب پینے سے 2افراد ہلاک ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق دو افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت بشیر اور مراد کے نام سے ہوئی، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دونوں افراد کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واضح رہے کہ چاروں افراد نے جمعہ کو کسی دوسرے علاقے میں کچی شراب پی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں