خضدار بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل کے بم دھماکے میں قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج۔ مقدمہ ایس ایچ اوسٹی خضدار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشتگردی، قتل،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں، خضدار چمروک دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل سمیت تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ مقناطیسی بم کے ذریعے کیاگیا، ہے مقدمہ کا متن۔

اپنا تبصرہ بھیجیں