امید ہے جعفر مندوخیل بلوچستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرینگے، شاہزیب درانی کی مبارکباد

کوئٹہ(نمائندہ انتخاب)مرکزی رہنما (ن) لیگ آغا شاہزیب خان درانی نے جعفر مندوخیل کو پارٹی کی طرف سے گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نو منتخب گورنر جعفر خان مندوخیل کو پارٹی کی طرف سے گورنر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان کی ترقی ، تعلیم اور پارٹی کوبلوچستان میں فعال کرنے کیلئے کردار ادا کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں