جعفر خان مندوخیل نے بطور گورنر بلوچستان حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)جعفر خان مندوخیل نے بطور گورنر بلوچستان حلف اٹھا لیا، تفصیلات کے مطابق نو منتخب گورنر بلوچستان کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہاشم کاکڑ نے جعفر خان مندوخیل سے عہدے کا حلف لیا، واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا اور جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں