پرویز الٰہی کی بیماری، جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی، تفصیلات کے مطابق عدالت نے وزارت داخلہ کو 15 روز میں پرویز الٰہی کو ہاو¿س اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے پرویز الٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں