بجٹ کا بہانہ بناکر محکمہ لائیوسٹاک کو ڈاکٹرز سے محروم رکھا جارہا، بی وی ڈی اے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک میں اس وقت ڈاکٹرز کی شدید کمی پائی جاتی ہے جس کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ حکومت سے مسلسل 5 برس سے ڈاکٹرز کی ڈیمانڈ کر رہا ہے اور اس سال بھی محکمے کی جانب سے 670 ڈاکٹرز کی ڈیمانڈ ہوئے ہیں اور ان سب کے ثبوت بھی ویٹرنری ڈاکٹرز کے پاس موجود ہیں لیکن موجودہ حکومت پچھلی حکومتو ں کی طرح بجٹ کو بہانہ کر محکمے کو اندھیرے کی طرف دکھیل رہا ہے ۔ دوسرے جانب حکومت کی جانب سے محکمہ کی کارکردگی پر اٹھائے گئے سوالات بھی قابل مزمت ہیں، ایسوسی ایشن کے ترجمان نے حکومت وقت سے پرزور اپیل کی ہے کہ الزام تراشی کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے اور آنے والے بجٹ میں 670 اسامیو ں کو فوری طوری طور پر منظور کرے تاکہ ویٹرنری ڈاکٹرز کو روزگار کی فراہمی اور محکمے کی ترقی ممکن ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں