وزیر اعلیٰ نوجوانوں کو بغاوت کی طرف دھکیل رہے ہیں، بی وی ڈی اے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کابینہ کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صوبہ بلوچستان میں اس وقت بیروزگاری عروج پر ہے اور دوسرے صوبو ں کے نسبت بیروزگاری 10 فیصد مزید بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ ڈاکٹرز نے وریراعلی سے ملاقات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا موجودہ وزیراعلی تعلیم یافتہ نوجوان دشمن وزیراعلی ہے ان سے جب ڈاکٹرز نے اپنے حق اور روزگار کی بات کی تو ان کاغصہ اور آپے سے باہر ہونا انہتائی مایوس کن رہا جس پر ڈاکٹرز وفد نے انہیں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کی یہ ناکام پالیسی کے خلاف ڈاکٹرز ہر مقام پر آواز اٹھائیں گے اور عوام اور نوجوانو اں کو بتائیں گے کہ موجودہ وزیراعلی نوجوانو ں کو روزگار دینے کے بجائے سرکشی اور بغاوت کی طرف دھکیل رہے ہیں جو کہ انتہائی مایوس کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں