بلوچستان میں فورسز کا آپریشن شعبان، مزید 4دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 83 ہوگئی، سیکورٹی ذرائع
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف فوج، فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران تازہ کارروائیوں میں مزید 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں بلوچستان کے دشوار گزار علاقوں، پہاڑی سلسلوں اور ایسے مقامات پر کی جا رہی ہیں جہاں دہشتگرد چھپے ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 121 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ۔


