کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے رکن سمیت7 ملزمان گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) رینجرز اور پولیس کی دوران اسنیپ چیکنگ کاروائی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری، غریب آباد ملیر، داﺅد گوٹھ، مہران ٹاﺅن، کیماڑی کے علاقوں میں کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، 601 گرام چرس، 25 گرام ہیروئن، آئس اور دو موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق ایک گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں