ہرنائی ، ن لیگ کی سانحہ 9مئی کیخلاف ، سیکورٹی فورسز کے حق میں ریلی، شدید نعرے بازی

ہرنائی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں (ن) لیگ کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے خلاف اور سیکورٹی فورسز کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریلی کی قیادت حلقہ پی بی 7 کے منتخب نمائندے صوبائی وزیر خوراک نور محمد دومڑ کے بھائی باز محمد دومڑ نے کی۔ اس موقع پر حاجی رضا محمد ترین، سید ناظر شاہ، سید شادی گل سمیت پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پورے شہر کا چکر لگایا۔ اور 9 مئی کے واقعات کے خلاف اور سیکورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں