کوئٹہ میں مکمل پابندی کے بعد کریک ڈاون کے دوران98 زرنج رکشوں کو بند کردیا، ٹریفک پولیس

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ ٹریفک پولیس کے عملے نے انتظامیہ کی جانب سے شہر میں زرنج رکشوں پر پابندی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ روز میں 98 رکشوں کو بند کردیا ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ شہر کی حدود میں زرنج رکشوں کے چلنے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے کیونکہ شہر میں زرنج رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہوچکی ہے اور اس میں خلل پڑتا ہے جس پر ٹریفک پولیس کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے گزشتہ پانچ روز میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت 98 رکشوں کو بند کیا جاچکا ہے اور ان کے خلاف کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری ہے تاکہ عائد کی جانے والی پابندی پر سخت سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے