بختیارآباد، میرے کہنے پر گارڈز نے ڈاکووں کو اسلحہ دیا، سنجے کمار

بختیارآباد(لیاقت علی ڈومکی )اقلیتی امور کے پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار پنجوانی کو مسلح ڈاکوو¿ں نے نصیر آباد کے علاقے قومی شاہراہ پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں لوٹ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوو¿ں نے ان کی گاڑی کو روک کر ان کے ایک گن مین سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوو¿ں نے پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سے موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاءبھی چھین کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی بھاگ ناڑی اور بختیارآباد کا دورہ کرکے واپس ڈیرہ مراد جمالی جا رہے تھے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی نصیرآباد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کررہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقع کے خلاف صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ ناڑی اور بختیارآباد کا دورہ کرکے واپس نصیرآباد جا رہے تھے نوتال پولیس تھانہ کے دو کلومیٹر کے فاصلے پر ڈاکووں نے ہمیں روکا۔ مسلح ڈاکووں نے نقدی, موبائل فون, قیمتی اشیاءچھین لیے انہوں نے کہا کہ ہمارے گارڈز نے مسلح ڈاکووں سے ہاتھا پائی کی اور اسلحہ دینے سے انکار کیا۔ میرے کہنے پر گارڈز نے ڈاکووں کو اسلحہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ نہ دینے کی صورت میں مسلح تصادم کا خطرہ تھا۔ تصادم سے بچنے اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کےلیے گارڈز کو اسلحہ دینے کا کہہ دیا انہوں نے کہا کہ نصیرآباد پولیس امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈی آئی جی نصیر آباد کو کہوں گا یہ جو روز بروز بڑھتی ہوئی بدامنی پھیلا رہی ہے اس کو کنٹرول کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں