مستونگ کو قلات سے نکال کر کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، عبداللہ درانی
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبداللہ درانی نے حکومتِ بلوچستان کے حالیہ فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے، جس میں مستونگ ضلع کو قلات ڈویڑن سے الگ کر کے کوئٹہ ڈویڑن میں شامل کیا گیا ہے۔ عبداللہ درانی نے کہا کہ مستونگ تاریخی طور پر ریاستِ قلات کا حصہ رہا ہے اور یہ فیصلہ نہ صرف تاریخی حقائق سے متصادم ہے بلکہ مستونگ کے عوام اور ان کی سیاسی و سماجی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قلات ڈویڑن کو تقسیم کرنا تھا تو زیادہ بہتر ہوتا کہ نوشکی کو رخشان ڈویڑن سے نکال کر مستونگ اور قلات کے ساتھ ملا کر سراوان ڈویڑن بنایا جاتا۔ عبداللہ درانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے پر فوری نظرِ ثانی کرتے ہوئے ساراوان ڈویڑن قائم کیا جائے تاکہ ہمارے تاریخی اور ثقافتی ورثے کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔
Load/Hide Comments


