کوئٹہ، فیض آباد میں بچہ برساتے نالے میں گرگیا، لاش نہ مل سکی

کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ کے علاقے سریاب کی ماسٹر کالونی میں 7 سالہ بچہ پانی کے جوہڑ میں ڈوب گیا، پی ڈی ایم اے کا عملہ کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود بچے کو تلاش نہیں کرسکا ۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق سریاب کے علاقے فیض آباد کی ماسٹر کالونی کے رہائشی مراد خان کا سات سالہ بیٹا بسم اللہ کھیلتے ہوئے برساتی پانی کے جوہڑ میں گر گیا اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی ٹیم موقع پہنچ گئی اور بچے کی تلاش کا کام شروع کیا مگر بدھ کی رات گئے تک کئی گھنٹے گذر جانے کے باوجود بچے کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے پی ڈی ایم اے کی ٹیم نے جوہڑ میں تلاش کیلئے بوٹ کی مدد بھی حاصل کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں