بلوچستان کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گورنر جعفر مندوخیل

کوئٹہ(این این آئی ) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کو کامیابی سے آگے بڑھانا ہم سب کیلئے ایک اعزاز ہے۔ الحمدللہ، بلوچستان کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ بولان میڈیکل یونیورسٹی کی رینکنگ دو سال میں %15 سے %58.5 تک پہنچانا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔ نئے داخلوں کے بعد بولان میڈیکل یونیورسٹی میں زیرتعلیم میڈیکل اسٹوڈنٹس کی تعداد تقریباً 4000 تک پہنچانے پر وائس چانسلر ڈاکٹر شبیراحمد لہڑی اور انکی پوری ٹیم خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ہمارے صوبے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کا تحفظ دراصل پاکستان اور بلوچستان دونوں کیلئے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی سے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی مستقبل قریب میں اعلیٰ تعلیمی منظرنامے میں ایک اہم قوت کے طور پر ابھرے گی، میڈیکل ایجوکیشن کو آگے بڑھائے گی اور طبی اور صحت کے علوم میں باصلاحیت پیشہ ور افراد کی پرورش کریگی۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پچھلے برس بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں نرسنگ، میڈیکل لیبارٹری، ڈینٹل اور سرجری سمیت بارہ مختلف ڈسپلنز میں نئے میڈیکل کورسسز متعارف کروائے تھے اور حال ہی میں استھیٹک سرجری کو متعارف کرانے پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ہم نوجوانوں کو بین الاقوامی طلب کے مطابق طبی مہارتوں سے آراستہ کرکے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ ہماری یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد بیرون ملک مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ آگر یہی سلسلہ جاری رہا تو بہت جلد ہم بےروزگاری کے مسئلہ پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گسردست ہمیں میڈیکل کورسز پڑھانے اور جدید ریسرچ رحجان کو فروغ دینے کے درمیان توازن قائم کرنے کیلئے مزید ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں