بلوچستان اسمبلی کی نئی بلڈنگ دوسال میں بنے گی وفاق پیسے دے رہاہے نئی بلڈنگ میں کلچرل ٹچ بھی دیں گے ، وزیراعلی
کوئٹہ (این این آئی ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت گرا نے کا ٹینڈر ہوچکا ہے ، نئی عمارت دو سال میں تعمیر کریں گے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان انیمل سلاٹر کنڑول کا مسودہ قانون 2025 منظور، بلوچستان اور سیز پاکستانیز کمیشن کا مسودہ قانون 2026 متعلقہ کمیٹی کے سپرد ، ایوان میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آدٹ رپورٹ محکمہ موسمیاتی تبدیلی ماحولایت اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزیشنز سال 2024-25 ایوان میں پیش کردی گئی ۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے رکن میر زابد علی ریکی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے بیٹھنے کے لیے دفاترنہیں ہیں کمیٹی بلاک کو فعال کیا جائے جس پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا ٹینڈر ہوچکا ہے عمارت گرانے کے نئی عمارت تعمیر شروع ہوگی جب تک عمارت بنتی ہے تو ہم دوسری عمارت میں اجلاس کریں گے جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمارت نہیں گرنی چاہیے مگراب اس عمارت میں مزید کمروں کی گنجائش نہیں : ہمیں اور کہیں زمین نہیں مل رہی ہے اس لئے اس عمارت کو گرارہے ہیں نئی بلڈنگ میں کلچرل ٹچ بھی دیں گے ،وفاق پیسے دے رہاہے اسمبلی کی نئی بلڈنگ دوسال میں بنے گی۔وزیر اعلیٰ نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں ایک گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک واقعہ ہے اب خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ،و ہمارے سیکورٹی ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے میں بھی مذمتی قرارداد کا حصہ ہوںواقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو مالی امداد دی جائے گی۔ اجلاس میں رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے نقطہ اعتراض پر بات کرنے کی کوشش تو اسپیکر نے مولانا ہدایت الرحمن کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی ،اسپیکر نے کہا کہ ایجنڈے کی طرف آئیں انہوں نے مولانا ہدایت الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کارویہ ٹھیک نہیں ہے ،میرے اختیار ہے کہ کس کو بات کرنے کی اجازت دوں یا نہیں تاہم مولانا ہدایت الرحمن اجازت نہ ملنے کے باوجود بولتے رہے ۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی بر محکمہ لوکل گورنمنٹ کی چیئر پرسن کلثوم نیاز بلوچ نے بلوچستان انیمل سلاٹر کنڑول مسودہ قانون 2025سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش جس کے بعد صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے بلوچستان انیمل سلاٹر کنڑول مسودہ قانون 2025 ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے بلوچستان اور سیز پاکستانیز کمیشن کا مسودہ قانون 2026 ایوان میں پیش جسے اسپیکر نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے موسمیاتی تبدیلی ،ماحولیات اور ڈیزاسٹر منجیمٹ آرگنائزیشنز کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کی جسے پبلک آکاونٹس کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔


