قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6ریکارڈ
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات شہر و گردونواح میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں رات 10 بجکر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز قلات شہر سے جنوب میں 27 کلو میٹر کے فاصلے پر زیر زمین 25 کلو میٹر ریکارڈ ہوا تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی
Load/Hide Comments


