بلوچستان میں نجی و سرکاری اسکول اور جامعات یکم اپریل سے کھولنے کا اعلان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یکم اپریل سے تمام جامعات کی بحالی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم اپریل 2026 سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایندھن بچت اقدامات کے باعث سکولوں کی عارضی بندش ختم کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بدھ یکم اپریل سے تمام اسکول معمول کے مطابق کلاسز شروع کریں گے تاہم صوبے بھر کے تعلیمی ادارے اب پانچ روزہ ہفتہ وار شیڈول (پیر تا جمعہ) اپنائیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تمام امتحانات اور اسیسمنٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی لیے جائیں گے اور تعطیلات سے ان کی تاریخوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں