کوئٹہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پرپولیس اہلکار نے خود کشی کرلی
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق منگل کو پولیس تھانہ امیر محمد دستی کے ایریا پاسپورٹ آفس گلی میں سابق جج کے گھر میں تعینات پولیس اہلکار کانسٹیبل محمد سجاد نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


