ایران میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق پاکستانی شہری کی میت تفتان میں انتظامیہ کے حوالے کردی گئی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ایران میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری یاسر خان کی لاش تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی، یاسر خان ولد اقبال شاہ کا تعلق کراچی کے علاقے کیماڑی سے بتایا جاتا ہے وہ ایران کے شہر بندر عباس میں ایک شپ پر کام کر رہے تھے جب امریکی بمباری کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایرانی حکام نے لاش پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کی جسے تفتان سرحد پر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر کے کراچی روانہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں