لورالائی میں خستہ حال دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق، دو بچے زخمی
لورالائی(این این آئی) لورالائی میں خستہ حال دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق دو بچے زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطاق منگل کو لورالائی کے علاقے پہاڑی محکمہ میں گرلز اسکول کے قریب بچے معمول کے مطابق کھیل رہے تھے کہ اچانک خستہ حال دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں تقریباً 6 سے 7 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں زخمی بچوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


